362

بہاول پور پولیس کے صدر و سٹی سرکل کی کامیاب کاروائی ، ڈکیتی ،راہزنی اور چوری میں ملوث09 بین الاضلاعی گینگزٹریس

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور عمران محمود اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر بہاول پور امیر تیمورخان کی ہدایت پرایس پی انویسٹی گیشن محمد سلیم خان نیازی کی زیر نگرانی اے ایس پی صدر بہاول پور میر روحل کھوسواور ڈی ایس پی سٹی بہاول پور چوہدری محمد صفدر کی سربراہی میں صدر سرکل اور سٹی سرکل بہاول پورنے بڑی کاروائی کرتے ہوئے09مختلف بین الاضلاعی گینگز کوٹریس کرتے ہوئے 50 سے زائد ڈکیتی ،راہزنی اور چوری میں ملوث 33 ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے01 کروڑ28 لاکھ32 ہزار روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ملزمان نے نہ صرف بہاول پوربلکہ ملتان ،ساہیوال ،لودھراں ،رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکے درجنوں شہروں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ۔پولیس تھانہ عباس نگر نے مظہر عرف مظہر ی گینگ اور مویشی چورگینگ کو گرفتار کرلیا ۔مظہر عباس عرف مظہری گینگ جوکہ رات کے وقت دکانوں کے تالے کاٹ کر کپڑ ا وغیر ہ چوری کرتے تھے گرفتار کرلیا ۔ مظہر عرف مظہر ی گینگ میں شامل 05 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے23 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ دوسری کاروائی میں تھانہ عباس نگر نے مویشی چور گینگ جو کہ رات کے وقت مال مویشی چوری کرتے تھے گرفتار کرلیا ان سے 34 لاکھ روپے کے مال مویشی برآمدکرلیے ۔ پولیس تھانہ مسافرخانہ اور صدر بہاول پور نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زورپرموٹر سائیکل ونقدی کی واردات کرنے والے خطرناک گینگ کو گرفتا کرلیا ۔یہ گینگ اسلحہ کے زور پر عوام الناس سے نقدی موٹر سائیکلز ،موبائل فونز اور پٹر ول پمپ سے نقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے ان سے 06 موٹر سائیکلز ، 07 موبائل فونز مختلف کمپنی جات ، پسٹل 30 بور معہ 17 عدد روند اور نقدی 03 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کرلی جبکہ تھانہ صدر بہاول پور نے دوسری کامیاب کاروائی کے دوران چوری اور ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا یہ ملزمان مختلف جگہوں پر کرایہ کا مکان حاصل کرکے مختلف اوقات میں چوری اور ڈکیتی کی واردات کرتے تھے ان سے 09 موٹر سائیکلز ، 05قیمتی موبائل فونز ، پسٹل 30 بور معہ 16 روند اور نقدی04 لاکھ روپے برآمد کرلی۔ 

 پولیس تھانہ مسافرخانہ اور سی آئی اے اسٹا ف نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے اورنقب زنی کی واردات کر نے والے دلشاد عرف شادا گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن سے ایک ٹریکڑ،02 پسٹل30 بور معہ 07 سے زائد روند برآمد کرلیے ۔ جنہوں نے مزید 15سے زائد موٹر سائیکلزسمیت درجنوں چوری ، راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا جن میں مال مسروقہ کی مالیت تقریباً 19 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔ اس بارے میں مزید تفتیش اورساتھی ملزمان کی گرفتاری کاتحرک جاری ہے ۔اس کے علاوہ پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے07 مقدمات سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری کو ٹریس کرکے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتا رکرکے ان سے 05 لاکھ 60 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس تھانہ بغدادالجدید نے سلیم عرف سلیما گینگ اور عادل گینگ کو گرفتار کرلیا ۔ سلیم عرف سلیما گینگ جوکہ مال مویشی چوری کرنے کے بعداس کو بذریعہ عورت گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھا کرلے جاتے اور علاقہ غیر میں سرقہ شدہ مال مویشی کوآدھی قیمت پر فروخت کرتے تھے ۔ سلیم عرف سلیما گینگ میں شامل 05ملزمان کو گرفتارکیا اور ان سے07 راس گائے و بچھڑے ،11شاخ بکریا ں مالیتی 17 لاکھ روپے اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف دوسری کاروائی کے دوران تھانہ بغدادالجدید نے عادل گینگ جوکہ موٹر سائیکل چوری کرکے اپنی دکان پر اس کے پرزہ جات تبدیل کرکے مختلف جگہوں پر آدھی قیمت پر فروخت کرتے تھے کو بھی گرفتارکرلیا۔عادل گینگ میں شامل02 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے سرقہ شدہ10 موٹر سائیکلزمالیتی 05 لاکھ روپے برآمد کرلیں۔پولیس تھانہ سول لائنز نے یونس عرف یونی گینگ کو گرفتارکرلیا ۔یونس عرف یونی گینگ جو کہ مختلف ہاسٹلز سے موبائل فونز ،لیپ ٹاپ ،نقدی چوری اور بذریعہ موٹرسائیکل راہ چلتی خواتین و مردوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے ۔ یونس عرف یونی گینگ کے سرغنہ سمیت03ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے نقدی 40 ہزارروپے اور موبائل فونز 07عدد مالیتی 02 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔پولیس تھانہ کینٹ نے نادر گینگ کو گرفتار کرلیا۔نادر گینگ جوکہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر راہ چلتے افراد سے موبائل اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ۔پولیس نے نادر گینگ میں شامل تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 52 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں