لودھراں ماڈل بازار میں آگ بھڑک اٹھی 224

لودھراں ماڈل بازار میں آگ بھڑک اٹھی

لودھراں: ماڈل بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی نے ماڈل بازار کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔آگ دکان میں ویلڈنگ کا کام کرنے کے دوران لاپرواہی کے باعث لگی۔باقر حسین ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ریسکیو آپریشن میں 26 ریسکیو اھلکاروں نے حصہ لیا۔3 فائر وھیکلز سمیت دو ایمبولینس اور ایک ریسکیو وھیکل ریسکیو آپریشن میں شامل تھیں-ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی بروقت موقع پر پہنچ گئیں ماڈل بازار میں کل 103 دکانیں ھیں جن میں سے 14 سے زائد مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ھے-ریسکیو زرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں