تعلیمی بورڈ بہاولپور بورڈ SOPsکی خلاف ورزی، مراکز کا عملہ تبدیل 351

تعلیمی بورڈ بہاولپور بورڈ SOPsکی خلاف ورزی، مراکز کا عملہ تبدیل

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) تعلیمی بورڈ بہاول پور کے کنٹرولر امتحانات طاہر حسین معفری نے گزشتہ روز کمسٹری II اور جنرل سا ئنسII کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران کنٹرولر امتحان نے بورڈ SOPs کی خلاف ورزی پر چند امتحانی مراکز کا عملہ تبدیل کردیا۔ تفصیل کے مطابق امتحانی مرکز SA ھائی سکول ڈیرہ نواب کے امتحانی سپرنٹنڈنٹ محمد اسمعیل SST گورنمنٹ ہائی سکول 41-DB یزمان اور ڈپٹی سپرنٹندنٹ محمد طفیل رشید SSE گونمنٹ ایلمینٹر ی سکول موج گڑھ یزمان کو تبدیل کردیا گیا۔اسی طرح گورنمنٹ SA ھائی سکول احمد پور شرقیہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد خالدSST گورنمنٹ ہائی سکول سمہ سٹہ کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں