بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام وائس آف پنجاب ( Voice of Punjab) کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس کے تحت بہاول پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے گلوکاری کے شوقین افراد جن کی عمر35سال تک کی ہے اور وہ فوک ، غزل اور گیت وغیرہ میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں پنجاب کی آواز بننے کا موقع دیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ملتان آرٹس کونسل میں21 اور22مارچ کو آڈیشن ہوگا۔ علاوہ ازیں گلوکارہ یا گلوکار اپنی ویڈیو واٹس ایپ کر کے آڈیشن میں شامل ہو سکتے ہیں۔ واٹس ایپ ایک منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ استھائی اور انترہ گا کر ویڈیو بنائیں اور موبائل فون نمبر0300-9633224 پر واٹس ایپ کریں۔
994