بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) پاکستان میں 10 میں سے 7فیصدلوگ گھرنہیں بناسکتے ہیں پاکستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ گھروں کی کمی ہے ہرسال چھ لاکھ گھروں کااضافہ ہوجاتاہے کسی بھی ملک میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اسکی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی چیف مینجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان بہاول پور عبیدالرحمان نے بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اوراسٹیٹ بنک کے اشتراک سے آگاہی سیشن آن ہاوس فنانس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ اس کے ساتھ 60 سے 70 دیگرسب سیکٹرز ادارے بھی چل رہے ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ زراعت کے بعد یہ سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والی انڈسٹری ہے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کاشیئرصرف دوفیصد ہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں یہ شیئر نوفیصدتک ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ گھروں کی کمی ہے اورہرسال چھ لاکھ گھروں کااضافہ ہوجاتاہے اورپاکستان میں دس میں سے سات فیصد لوگ گھرنہیں بناسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مختلف بنکوں اورمالیاتی اداروں میں گھروں کی تعمیر اورانہیں خریدنے بارے فنانسنگ کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی ڈیمانڈ عوام میں نہ ہونے کے برابرہے اسٹیٹ بنک آف پاکستان بنکوں اورعوام کے درمیان پل کاکرداراداکریگی انہوں نے کہا پاکستان میں گھروں کی طلب میں اضافہ کی کئی وجوہات ہیں جن میں جوائنٹ فیملی سسٹم سے سنگل فیملی سسٹم ہونا، ادیہات سے آبادی کاتعلیم اورروزگارکیلئے شہروں کی طرف ہجرت کرنا، جبکہ حکومتوں کی جانب سے بھی اس شعبہ کونظراندازکرنا شامل ہے اس حوالہ سے بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقدہ آگاہی سیشن اورمختلف بنکوں کے سٹالز سے عوام میں گھروں کی خریداوران کی فنانسنگ بارے آگاہی ملے گی بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر مبشرحسین نے اپنے خطاب میںآگاہی سیشن میں شریک اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف عبیدالرحمان، تمام بنک آفیسران کاسٹالز لگانے اورآگاہی فراہم کرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے آگاہی سیشن کاانعقاد ہوتارہناچاہیے تاکہ عوام میں ہاوسنگ فنانس بارے آگاہی پیداکی جاسکے انہوں نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سنگل ڈیجٹ مارک اپ ہوناچاہیے اس سے قبل انہوں نے چیمبرآف کامرس کے سبزہ زارمیں لگائے گئے مختلف بنکوں اورمالیاتی اداروں کی جانب سے ہاوس فنانسنگ بارے اسٹالز کاوزٹ کیاتقریب کے آخر میں سٹیٹ بنک آف پاکستان بہاول پورکے ڈپٹی چیف عبیدالرحمان نے آگاہی سیشن میں شرکت کرنے والے مختلف اداروں بنک السلامی، میزان بنک ، ایم سی بی ، ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی، بی اوپی ، نیشنل بنک سمیت دیگرکوشیلڈز دی جبکہ صدرچیمبر مبشرحسین نے ڈپٹی چیف سٹیٹ بنک عبیدالرحمان کو اور عبیدالرحمان نے صدرچیمبرمبشرحسین کوشیلڈدی
258