استعمال کرنے کی شرائط

اکائونٹ بنانے کی سہولت:
اگر آپ اچھے لکھاری ہیں، اچھے فوٹو گرافر ہیں، ویڈیو میکر ہیں یا اپنی بنائی ہوئی کوئی مصنوعات فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اُمیدیں کے ذریعے اپنا اکائونٹ بنا کر مندرجہ ذیل مواد شیئر کر سکتے ہیں.
1. آرٹیکل
2. تصاویر
3. ویڈیو
4. قابلِ فروخت مصنوعات
اکائونٹ کی شرائط:
اُمیدیں کو کسی بھی اکائونٹ کی درخواست کو منظور یا رَد کرنے کا مکمل اختیار ہے.
اُمیدیں پر ایسا مواد جو کہ اسلام، پاکستان، پاکستان آرمی، اور نازیبا مواد (جو اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کیلئے مناسب نہ ہو) شیئر کرنا سخت منع ہے.
اگر کسی بھی شائع شدہ مواد کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی جو کہ تحقیقات میں اُمیدیں کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہو، یا شکایت میں بیان کردہ جواز درست ہو تو اُمیدیں ایسے مواد کو ردوبدل کرنے، ہٹانے یا ختم کرنے کا مجاز ہے.
اُمیدیں پر اکائونٹ صرف اصل فرد یا ادارے/کمپنی/ویب سائٹ کے نام پر بنایا جا سکتا ہے. کسی نقلی یا جھوٹے نام پر بنائے گئے اکائونٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے. اُمیدیں ایسے اکائونٹ کو ختم یا منتقل کرنے کا مجاز ہے.

کاروباری صفحات:
اُمیدی بڑے اور چھوٹے درجے کے یا نئے کاروبار کرنیوالے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر انکی پہچان کیلئے مفت کاروباری صفحات کی سہولت فراہم کر رہا ہے.
اُمیدیں پر کاروباری صفحات بنانے کیلئے اکائونٹ کا ہونا ضروری ہے. تاہم اگر درخواست گزار پہلے سے اکائونٹ ہولڈر نہیں ہے تو اُمیدیں کی ٹیم خودکار طریقہ سے اکائونٹ تشکیل دے گی.
صرف ایسے کاروباری صفحات بنانے کی اجازت دی جائے گی جو اس کاروبار کے اصل مالک ہیں.
کاروباری صفحات کییلئے درخواست گزاراپنی کاروبار کی جگہ، تصاویر، ویڈیو اور معلومات شائع کرنے کیلئے رضامند ہوگا.

ویب سائٹ کی خرید:
کاروباری حضرات کو آن لائن کاروبار کی طرف متوجہ کرنے اور انٹرنیٹ پر شناخت بنانے کیلئے اُمیدیں کا شعبہ ٹیکنالوجی انتہائی مناسب قیمت پر ویب سائٹ ڈویلپمنٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کی تفصیلی شرائط اور پالیسی کی کیلئے یہاں کلک کریں.

تعلیمی، تفریحی اور معلوماتی مواد:
اُمیدیں پر موجود تعلیمی، تفریخی اور معلوماتی مواد بیک وقت چھ زبانوں میں موجود ہے جو صرف آپکی معلومات اور علم میں اضافے کیلئے ہے. اس مواد کے کاپی رائیٹس حقوق اُمیدیں کے پاس محفوظ ہے جن کو نقل کرنے، چوری کرنے یا ردوبدل کے ساتھ کسی اور جگہ شائع کرنا سختی سے منع ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اُمیدیں سخت قانونی کاروائی کرنے کا مجاز ہے.

خرید و فروخت:
اُمیدیں پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کیلئے اکائونٹ ہولڈرز شیئر کر سکتے ہیں جس پر انکا رابطہ نمبر درج ہوگا. ان مصنوعات کی خرید یوزرز/وزٹرز اپنی ذمہ داری پر کریں. اُمیدیں کی جانب سے ایسی مصنوعات کی حقیقی دستیابی، تصویر سے مماثلت اور اصل حالت کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی. اسی طرح اُمیدیں کی ویب سائٹ پر موجود کسی اشتہار سے متاثر ہو کر اس کی خرید اپنی ذمہ داری پر کریں.

شکایات:
اُمیدیں پر موجود کسی بھی مواد کے خلاف رپورٹ کرنے کیلئے ہمارے رابطہ پیج کے ذریعے ہمیں مطلع کریں.