مسجد الحرام کو عید الاضحیٰ پر بند رکھا جائیگا 259

مسجد الحرام کو عید الاضحیٰ پر بند رکھا جائیگا

مکہ (اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک) سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے مسجد الحرام کو عید الاضحیٰ پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت سعودی عرب اس سال عازمین حج کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے سکیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر رہی۔

سعودی حکومت میں بسلسلہ حج اپنی منصوبہ بندی کے پہلے مرحلے کی منصوبہ بندی کی تکیمل کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے عازمین حج کی صحت کو پہلی ترجیح دی ہے اور کورونا سے حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سے بچائو کیلئے میجر جنرل احمد نے مسجد میں داخل اور خارج ہوتے وقت سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی ہے۔

کعبہ اور صفا مروہ کے درمیان عبادت کیلئے خصوصی راستوں کا تعین کیا جا چکا ہے جبکہ مسجد الحرام کے احاطے میں صرف آفیشل اجازت کے حامل افراد ہی جا سکیں گے۔

عازمین حج کے لئے مسجدالحرام عرفہ کے روز اور عید کے روز پورے دو دن بند رہے گا جب کہ مسجد اور اسکے بیرونی احاطے میں بھی نماز کی اجازت نہ ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے جبکہ عوام الناس سے التماس کی گئی ہے کہ وہ عرفات کے دن اپنا روزہ گھروں پر ہی افطار کر کے آئیں۔

65 سال سے زائد عمر کے شہری کو حج کی اجازت نہ ہے

صرف سعودی عرب میں مقیم افراد اورمقامی افراد ہی اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ جن کی تعداد 10 ہزار تک محدود رکھی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں